صوابی ٹریفک پولیس نے ایک دن میں‌500 موٹرسائیکل تحویل میں‌لئے

صوابی(ترجمان ڈسٹرکٹ‌پولیس)ضلع میں سٹریٹ کرائمز پر قابو پانے کیلئے غیر رجسٹرڈ موٹرسائیکلوں کیخلاف خصوصی کریک ڈاؤن کے ابتدائی 2 دنوں میں 500سےموٹرسائیکلوں کی چھان بین مکمل کرلی گئی جن میں 139 سے زائد موٹر سائیکلوں کے مالکان کاغذات پیش نہ کرسکے ،ڈی پی او صوابی کی خصوصی ہدایت پر ایس ڈی پی اوز کی نگرانی میں سٹریٹ کرائمز پر قابو پانے کیلئے نئی حکمت عملی کے تحت غیر رجسٹرڈ موٹرسائیکلوں کیخلاف خصوصی کریک ڈاؤن کا آغاز کیاگیا اس سلسلے میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر حاجی سیف علی کی قیادت میں ٹریفک وارڈن انچارج سب انسپکٹر لیاقت شاہ کی نگرانی میں ٹریفک اور تھانہ جات عملہ ابتدائی دو دنوں میں ضلع بھر میں 500 موٹر سائیکلوں کے کاغذات کی تصدیق کرائی گئی۔
جن میں 139 سے زائد موٹرسائیکلوں کے مالکان کاغذات پیش نہ کرسکے جن کے خلاف قانونی کاروائی کی گئی جبکہ بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکلیں چلانیوالوں کیخلاف بھی کاروائی عمل میں لائی گئی ہے اسی طرح مہم کے دوران متعدد موٹر سائیکل کے کاغذات وغیرہ پیش نہ کرنے پر ایسے افراد کے خلاف خصوصی انکوائری شروع کر دی گئی ہے جبکہ ان موٹر سائیکل کے چوری شدہ ہونے سمیت مختلف سنگین وارداتوں میں بھی استعمال ہونے کے بارے میں جان پڑتال جاری ہیں۔

Advertisements
Sponsored by Shayan Bakers

اپنا تبصرہ بھیجیں