اگلی حکومت دوبارہ پاکستان تحریک انصاف کی ہوگی،محمود خان

صوابی (صوابی ٹائمز نیوز)عوامی نیشنل پارٹی کے سابق رہنما ارشاد خان دیگر ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے اس سلسلے میں ایک جلسہ کا اہتمام ہواجس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان، وفاقی وزیر دفاع اور دیگر اعلی قیادت نے شرکت کی تاہم اس جلسہ میں شہرام ترکئی اور عثمان ترکئی کو یکسر نظر انداز کردیا گیا۔۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سلیم حان جلسہ کے بعد صوابی میں پیہور برانچ سے منسلک کینال پٹرول روڈ کی توسیع کا افتتاح کردیا-وزیر اعلیٰ نے درہ مائینر سے منسلک کینال پٹرول روڈ کی توسیع اور تعمیر نو کے منصوبہ کا بھی افتتاح کردیا۔ منصوبے سے پلوڈنڈ ، پیتئی ، سلیم خان اورعلاقہ مانیرئی بالا کے عوام مستفید ہوں گے اس موقع پر خطاب کے دوران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا کہ صوبے اور وفاق میں اگلی حکومت دوبارہ پاکستان تحریک انصاف کی ہوگی- ہم اپنی کارکردگی اور وژن کی بنیاد پر دوبارہ حکومت قائم کریں گے۔ خیبرپختونخوا واحد صوبہ ہے جہاں پر سیاسی سرگرمیاں آج بھی جاری ہیں اور ان میں عوام جوق درجوق شرکت کر رہے ہیں۔ اسد قیصر نے اس موقع پرحطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوابی کے عوام کو حکومت میں پہلی مرتبہ نمائندگی ملی ہے گزشتہ حکومتوں نے ایک محکمے کو منافع میں نہیں چھوڑا ،اس وقت ملک معاشی بحران ہے لیکن عمران خان ملک کو اس سخت خالات سےنکالے گے۔ صوابی کےکسانوں کے ساتھ پہلے بہت زیادتیاں ہوئی اب نہیں ہونے دینگے اور ہماری کو ششوں سے اب یہاں کے کسانوں کو اب تمباکو کے فصل کا پورا منافع مل رہا ہے جلسہ سے سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا وفاقی وزیر پرویز خٹک اور دیگر نے بھی خطاب کئے

Advertisements
Sponsored by Modern Bakers

اپنا تبصرہ بھیجیں