انبار میں نوجوان کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا

چھوٹالاہور(صوابی ٹائمز نیوز)انبار گاؤں کے ارسلان خان کا جوان سال بیٹا ارسلان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا
پولیس تھانہ چھوٹالاہور کی رپورٹ کے مطابق سعید ، اکبر علی اور لیاقت پر قتل کی دعویداری کی گئی ہے
ارسلان کےپسماندہ گان میں صرف ایک بوڑھی ماں اور ایک چھوٹی بہن ہے ۔ باپ پہلے سے فوت ہوچکا ہے 😢😢 ارسلان گھر کا واحد کفیل تھا۔۔ ان کی نماز جنازہ انبار میں ادا کی گئی، چھوٹا لاہور پولیس کی رپورٹ کے بعد کاروائی کرتے ہوئے ارسلان کے قتل میں مطلوب ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ایس ایچ او لاہور شفیق احمد کے مطابق قتل میں مطلوب ملزم لیاقت سکنہ انبار کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ اشتراک جرم میں مطلوب دیگر ملزمان سعید اور اکبر خان ساکنان انبار کی گرفتاری جلد عمل میں لائی جائے گی گزشتہ۔ہفتہ ملزمان اکبر علی لیاقت اورسعید نےمنیر لڑکے کے ساتھ دوستی کے لئے ارسلان کو راستے سے ہٹانے کے لیے ارسلان پر اندھا دھند فائرنگ کرکے بے دردی سے قتل کیا تھا ۔جس پر ایس ایچ او لاہور شفیق احمد نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم لیاقت کو گرفتار کیا گیا۔جبکہ دیگر دو نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے جاری ہیں

Advertisements
Sponsored by Islamia School and College

اپنا تبصرہ بھیجیں