شاہ منصورمیں ختم نبوت اجتماع کی تقریب کا انعقاد

صوابی (صوابی ٹائمز نیوز)شاہ منصورمیں ختم نبوت اجتماع کی تقریب کا انعقاد ہوا اجتماع سےمرکزی نائب امیر و امیر صوابی مولانا فضل علی حقانی اور دیگر علماء کرام نےخطاب کئے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئےمولانا فضل علی حقانی نے کہا کہ قادیانیت فرنگیوں کا ایجاد کردہ فتنہ ہے جو مسلمانوں میں تفرقہ اور جہاد کے فلسفے کو ختم کرنے کے لئے بنایا گیاانہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کے لئے مسلمانوں نے بہت سی قربانیاں دی ہے اس قربانیوں کے نتیجے میں 1974 میں مفتی محمود رح کی قیادت میں تیرہ دن کے بحث مباحثے بعد کافر قرار دئے گئے وہ آئین اور تاریخ کا حصہ ہےقادیانی لابی اب اس قانون کو ختم کرنے کے درپے ہیں لیکن ختم نبوت کے پرونے جمعیت انکے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کے کڑی ہےانہوں نے کہا کہ آج ملک کااختیار کسی اور کے پاس ہے فیصلہ کہیں اور ہوتے ہیں اور کسی خاص ایجنڈے کے تحت یی حکمران ھم پر مسلط ہے اور انکی حکومت میں قادیانی لابی سرگرم ہوچکی لیکن جمعیت علماء کے ہوتے ہیں خواب کبھی شرمندہ یی تعبیر نہیں ہوگا مسلمان اپنے عقیدے کی تحفظ اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کےلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے

Advertisements
Sponsored by Orbit School and College

اپنا تبصرہ بھیجیں