گورنمنٹ‌ہائیر سیکنڈری سکول کالوخان میں‌تقریب تقسیم انعامات

رزڑ(صوابی ٹائمز نیوز) گورنمنٹ‌ہائیر سیکنڈری سکول کالوخان میں‌سالانہ تقریب تقسیم انعامات اور یوم والدین کا انعقاد کیا گیا.جس کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ‌ایجوکیشن آفیسر افتخار غنی تھے. جبکہ پروگرام کی صدارت ریٹائرڈ‌پرنسپل معراج محمد نے کی. پروگرام میں‌تحصیل رزڑ‌کے ہائی سکولوں کے پرنسپلز نے شرکت کی. اس کے علاوہ طلباء کے والدین اور عوامی، سماجی شخصیات نے بھی کثیر تعداد میں‌شرکت کی.

Advertisements
Sponsored by Al-Muslim Schools

تفصیلات کے مطابق پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور حمد و نعت سے ہوا. پروگرام کے سٹیج سیکرٹری بختیار احمد تھے. پروگرام کے آغاز میں سکول کے پرنسپل محمد بشیر نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا .اس دوران سکول کے بچوں نے مختلف موضوعات پر تقاریر ، نظمیں اور مزاحیہ حاکے پیش کئے. اس دوران 2019ء کے امتحانات میں کامیاب اور پوزیشن ہولڈر طلباء میں انعامات تقسیم کئے گئے. اس موقع پر تقریب کے مہمان خصوصی افتخار غنی نے خطاب کرتے ہوئے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کی کھڑی نگرانی کریں اور سکول کے ساتھ رابطہ رکھیں کیونکہ بچوں کی زیادہ تر وقت گھر میں گزرتا ہے. اس دوران پروگرام کے صدر معراج محمد نے بچوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے سٹیج پر آئے ہوئے بچوں کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ سکول کے اساتذہ اور پرنسپل کی محنت کا نتیجہ ہے. انہوں نے والدین اور مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ بچوں کی روشن مستقبل کے لئے سکول انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں. پروگرام کے آخر میں سکول ٹیچر وارث خان نے طلباء کی روشن مستقبل کے لئے دعاکرائی.

اپنا تبصرہ بھیجیں