صوابی ٹائمز کے نمائندوں‌کی پولیو مہم کے دوران سیکورٹی کا جائزہ

رزڑ (صوابی ٹائمز نیوز) صوابی ٹائمز کی ٹیم نے پولیو مہم کے دوران رزڑ کے مختلف بی ایچ یوز کا دورہ کیا جہاں‌پر انہوں نے پولیو مہم کے لئے سیکورٹی کا جائزہ لیا. اس سلسلے میں‌انہوں‌نے میاں‌کلی یونین کونسل ترکئی کے بی ایچ یو کا دورہ کیا جہاں پر موجود اہلکاروں‌سے بات چیت کرتے ہوئے سیکورٹی کی صورتحال معلوم کی. انہوں نے صوابی ٹائمز کو بتایا کہ آج پولیو مہم کا چوتھا دن تھا، جو بچے پولیو سے رہ گئے تھے ان کو قطرے پلا کرپولیوٹیموں کو سیکورٹی میں باحفاظت گھروں تک پہنچایا گیا.
ایک سوال کے جواب میں بی ایچ یو کو ارکان نے کہا کہ آج ڈیوٹی دو بجے تک تھی جبکہ باقی دنوں‌یہ ڈیوٹی پانچ بجے تک ہوتی ہے. اس کی وجہ سے انہوں نے آج جلدی چھٹی کی ہے.تاہم اس موقع پر بی ایچ یو کے ڈاکٹر موجودنہیں‌تھے اور باقی سٹاف نے سیکورٹی کے حالات کو تسلی بخش قرار دیا.

Advertisements
Sponsored by Shayan Bakers
کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں