انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ڈاکٹرثناءاللّہ عباسی نےمردان کا دورہ کیا

مردان(ترجمان آئی جی پولیس)انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ڈاکٹرثناءاللّہ عباسی نےمردان کا دورہ کیا.آئی جی کے پہنچنے پر انکا پرتپاک استقبال کیا گیا اور مردان پولیس کے چاق وچوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی،اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر شیر اکبر خان،مردان ریجن کے پانچوں اضلاع کے پولیس سربراہان کے علاوہ دیگرپولیس افسران موجود تھے، آئی جی پی نے آر پی او آفس میں ریجن بھر کی امن وامان کی صورت حال کا تفصیلی جائزہ لیا بعدازاں انہوں نے پولیس لائن میں یادگارشہداء پر خاضری دی، سلامی پیش کی پھول چڑھائے اور فاتحہ حوانی کی،انہوں نے پولیس کلب میں کمشنر مردان، ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ حکام سمیت چئیرمین پبلک سیفٹی کمیشن مردان، چئیرمین ڈی آرسیزوعہدیداران، چیمبر آف کامرس کے نمائندگان، تاجربرادری، ڈاکٹرز، علماءکرام، عہدیداران ڈسٹرکٹ بار روم اور میڈیا کے نمائندوں سے تعارفی ملاقات کے بعداپنے خطاب میں کہا کہ قانون کی بالا دستی اولین ترجیح ہے اورپبلک پولیسنگ کو مزید فروغ دینے کے لئے عملی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں،عام عوام کو انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا جبکہ ڈی آر سیز میں مزید بہتری لانے کےلئے خواتین کو بھی نمائندگی دی جائے گی۔ جسکے بعد انہوں نے انجمن سرحدی یتیم خانہ کا دورہ کیا اور وہاں پر موجود یتیم بچوں میں تحفے تحائف تقسیم کئے جبکہ دورہ کے اختتام پر پولیس سکول آف پبلک ڈس آرڈر اینڈ رائٹ منجمنٹ مردان کا بھی ویزٹ کیا جہاں پرسکول انتظامیہ نے انکا استقبال کیا اورکرنل (ر) ظفرگل نے سکول کے حوالے سے آئی جی کو تفصیلی بریفنگ پیش کی۔

Advertisements
Sponsored by Shayan Bakers

اپنا تبصرہ بھیجیں