سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی،100 انڈیکس 40 ہزار کی نفسیاتی حد سے گر گیا

کراچی (صوابی ٹائمز نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز شدید مندی کا رجحان رہا اور 100 انڈیکس 40 ہزار کی نفسیاتی حد سے بھی نیچے گر گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز شدیدمندی ریکارڈ کی گئی، آج کاروبار کا آغاز ہی مندی سے ہوا، پہلے چند ہی گھنٹوں کے دوران انڈیکس میں 693 پوائنٹس کی مندی دیکھی گئی ۔100 انڈیکس 40 ہزار کی نفسیاتی حد سے بھی نیچے گر گیا۔جس سے سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے تاہم اس وقت 100 انڈیکس39 ہزار449 کی سطح پر موجود ہے۔

Advertisements
Sponsored by Shayan Bakers

کاروبار کے دوران 100انڈیکس زیادہ سے زیادہ 40 ہزار150 جبکہ کم از کم 39 ہزار 364 کی سطح پر ریکارڈ کیا گیا۔کاروبار دوران 7 کروڑ 55 لاکھ90 ہزار 470 حصص کا لین دین ہو ا جن کی مارکیٹ ویلیو 3 ارب 37 کروڑ34لاکھ 75 ہزار 339 روپے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں