مینئی سے کثیر تعداد میں‌لوگوں‌نے جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کی

صوابی(صوابی ٹائمز نیوز)مینئی سے کثیر تعداد میں‌لوگوں‌نے جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کی. تفصیلات کے مطابق مینئ کے محلہ ریداون سے تعلق رکھنے والے افراد نے جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کی.جماعت اسلامی مینئی کے کارکنان راشد خان اور کاشف خان کی کوششوں سے پورے محلے نے جماعت اسلامی میں امیر جماعت اسلامی صوابی میاں افتخار الدین باچا،نائب امیرسعید زادہ یوسفزئی،عمادالدین یوسفزئی صدر جماعت اسلامی یوتھ صوابی اورامیر زون گوہر علی کے ہاتھوں با قاعدہ شمولیت اختیار کی.امیر جماعت اسلامی صوابی میاں افتخار الدین باچا نے تمام نئے ساتھیوں کو جماعت اسلامی میں شمولیت پر مبارکباد دی. مزید کہا کہ جماعت اسلامی ہی واحد جماعت ہے جس میں صلاحیت اور صالحیت ہی کی بنیاد پر ہر بندہ آگے سکتا ہے.
سعید زادہ یوسفزئ نے کہا کہ ملک کا صورتحال روز بروز بگھڑ تا جا رہا ہے. مہنگائی، بد امنی، بے روزگاری سے لوگ تنگ آکر خود کشی کرنے پر مجبور ہے.اس لیے اب واحد حل صرف جماعت اسلامی ہے. اور اسلامی پاکستان سے ہی خوشخال پاکستان بنے گا۔جماعت اسلامی یوتھ صوابی کے صدر عمادالدین نےمحلہ کے نوجوان کو مخاطب ہو کر کہا.کہ ملک کا 65 فیصد حصہ نوجوان پر مشتمل ہے جب بھی کوئی انقلاب اور چیینج آیا ہے اس میں نوجوان کا کردار رہا ہے.اس لئے پورے پاکستان میں جماعت اسلامی یوتھ ممبر سازی مہم چلا رہے ہیں انشاءاللہ صوابی میں 30,000 نوجوان جماعت اسلامی یوتھ کے ممبر اور ہر ویلج کونسل کی سطح پر تنظیم بنائنگے.اور 22 مارچ کو صوبائی سطح پر یوتھ کنونشن میں یہ نوجوان شریک کریں گےآخر میں امیر ضلع نے سارے محلہ کے نئے ساتھیوں کو جماعت اسلامی کے جھنڈے دئیے۔

Advertisements
Sponsored by Shayan Bakers

اپنا تبصرہ بھیجیں