جامع مسجد چھوٹا یارحسین میں ترجمہ ختم القران کی تقریب

یارحسین (صوابی ٹائمز نیوز) جامع مسجد چھوٹا یارحسین میں ترجمہ ختم القران کی تقریب منعقد ہوئی ۔تقریب سے مہمانان خصوصی اور مقرر ین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قران کریم کے احکامات پر عمل پیرا ہوکر مشکلات اور پریشانیوں سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے . جامع مسجد چھوٹا یارحسین کے خطیب اور پیش امام مولانا روز محمد صاحب نے آٹھ سال قبل بعد از نماز عشاء تفسیر و ترجمہ قران شروع کیا تھا جو کہ ختم ہو گیا اور اس سلسلے میں ایک تقریب کا آغاز کیا گیا جس کی صدارت جامع مسجد کے خطیب اور پیش امام مولانا روزمحمد نے کی. یہ تقریب تین نشستوں پر مشتمل تھی.
پہلے نشست میں‌مولانا غلام رقیب بونیر نے ختم القران کی سعادت حاصل کی، جبکہ دوسرے نشست میں‌مہمان خصوصی مولانا اسداللہ جان صاحب نے کی. مولانا اسداللہ جان معروف علمی شخصیت مولانا حمداللہ جان المعروف ڈاگئی باباجی کے علمی جانشین ہیں. تیسرے نشست کے مہمان خصوصی مولانا ادریس تھے جن کا تعلق چارسدہ سے ہے. تینوں نشستوں کی صدارت مولاناروزمحمد نے کی، جبکہ سٹیج کے نظامت کے فرائض مولانا محب اللہ عزیزی نے کی. مقرین نے قران کریم کی تعلیمات حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کرنے میں دنیا اورآخرت کی کامیابی قرار دیا انھوں نے کہا کہ علماء کی قدر میں کمی ،پگڑی، مسجد اور مدرسہ کی تذلیل کی وجہ سے معاشرہ بگاڑ کا شکارہوتا جا رہا ہے.مولانا محب اللہ عزیزی کی دعا سے تقریب احتتام پذیر ہوا جس کے بعد تمام شرکاء کے اعزاز میں اعشائیہ دیا گیا.

Advertisements
Sponsored by Rehman Medical Center

اپنا تبصرہ بھیجیں