شیردرہ اور نارنجی میں‌پی ٹی آئی کے ورکرز عوام کو لوٹ‌رہے ہیں

رزڑ(نمائندہ صوابی ٹائمز)شیردرہ اور نارنجی میں‌پی ٹی آئی کے ورکرز سادہ لوح عوام کو لوٹنے میں لگے ہوئے ہیں. تفصیلات کے مطابق تحصیل رزڑ کے علاقوں شیردرہ اور نارنجی میں پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز عوام کو لوٹنے میں سب سے آگے ہیں. جہاں ایک طرف پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے مہنگائی کی وجہ سے غریب عوام کا جینا دشوار کر کے رکھ دیا ہے وہاں دوسری طرف ان کے اپنے کارکنان سرکاری ریٹ پر 20 کلوگرام کاآٹا خرید کر عوام کو مہنگے داموں فروخت کر رہی ہے.
ضلعی حکومت صوابی نے آٹے کا سرکاری نرخ 808روپے فی20کلوگرام مقرر کیا ہوا ہے. تاہم علاقے کے عوام نے صوابی ٹائمز سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان یہی آٹا سرکاری ریٹ‌پر خرید کر وہاں کے عوام کو بعد میں 900روپے میں فروخت کررہی ہے. علاقہ عوام نے صوابی ٹائمز کے توسط سے اعلٰی حکام سے اپیل کی ہے کہ اس کا فوری سدباب کیا جائے اور غریب عوام کو مزید مہنگائی کی دلدل میں نہ دھکیلے.

Advertisements
Sponsored by Rehman Medical Center
کیٹاگری میں : رزڑ

اپنا تبصرہ بھیجیں