ملک مہدی خان عوامی نیشنل پارٹی میں‌شامل

مینئی (صوابی ٹائمز نیوز)‌عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی نے آج مینئی کا دورہ کیا جہاں پر معروف سماجی شخصیت ملک مہدی خان نے عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا. اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر، سابقہ وزیر سردار بابک بھی موجود تھے. اپنے خطاب میں ایمل ولی خان نے آنے والے شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ تنظیم کے صدر کی حیثیت سے میری کوشش ہے کہ تنظیمی امور پر توجہ دوں.
انہوں نے عوامی نیشنل پارٹی میں‌شامل ہونے والے ارکان کو خوش آمدید کہا اور کہا کہ پختونوں کی نمائندگی کرنا نہایت ہی مشکل کام ہے.ایمل ولی خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم باچاخان کے فلسفہ کو آگے بڑھائیں گے. عوامی نیشنل پارٹی نے پہلے بھی پختونوں کو ان کے حقوق دلائے ہیں‌جن میں سب سے اہم یہاں کے پختونوں کو پہچان دینا ہے. جبکہ پارٹی آگے بھی عوام کی امیدوں پر پوری اترنے کی کوشش کرے گی.

Advertisements
Sponsored by Shayan Bakers

اپنا تبصرہ بھیجیں