سپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر کے گھرکے سامنے سے سپیڈبریکر ہٹا لئے گئے

صوابی (نمائندہ صوابی ٹائمز) ٹی ایم اے صوابی نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے گھر کے سامنے سے اسپیڈ بریکر ہٹا لئے گئے. تفصیلات کے مطابق مرغز، زیدہ، موسٰی بانڈہ اور ملحقہ علاقوں سے عوامی شکایات کی روشنی ٹی ایم اے صوابی نے ٹی او آر صوابی کی نگرانی میں اسپیڈ بریکر ہٹا لئے، تاہم مرغز میں‌عوام نے اسپیڈ بریکر ہٹانے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اگر اسپیڈ بریکرز ہٹانے ہی ہیں‌تو سب سے پہلے اسدقیصر کے گھر کے سامنے سے ہٹا لی جائے. جس پر ٹی او آر نےکاروائی کرتے ہوئے سب سے پہلے اسد قیصر کے گھر کے سامنے سے ہی اسپیڈبریکرز ہٹا لئے اور بعد میں باقی علاقوں سے بھی ہٹا لئے گئے.

Advertisements
Sponsored by Wirasat Ishtihar

اپنا تبصرہ بھیجیں