رواں برس کے پولیو کیسز کی تعداد 8 ہوگئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) رپورٹ کے مطابق سندھ میں ایک اور پولیو کیس سامنے آنے کے بعد اس سال پولیس کیسز کی تعداد 8 تک پہنچ گئی جس میں سے 4 خیبرپختونخوا میں سامنے آئے۔نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کے عہدیدار کے مطابق تازہ کیس میں ضلع کشمور کی تحصیل ینگوانی کی یونین کونسل جمل میں ایک 40 ماہ کی بچی پولیو سے متاثر ہوئی۔

Advertisements
Sponsored by Al-Faisal Schools

انہوں نے مزید بتایا کہ ’غریب گھرانے سے تعلق رکھنے والی بچی کی دونوں ٹانگیں مفلوج ہوگئیں جس کے والد ایک کسان ہیں‘۔خیال رہے کہ رواں برس اب تک 8 پولیو کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے جس میں سے 3 سندھ اور ایک بلوچستان میں سامنے آیا۔دوسری جانب سال 2019 میں مجموعی طور پر 144، سال 2018 میں 12 جبکہ سال 2017 میں 8 پولیو کیس سامنے آئے تھے۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں