پاکستان میں پولیو کی بڑی وجہ افغانستان سے لوگوں کی نقل و حرکت ہے، وزیراعظم

اسلام آباد (صوابی ٹائمز نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں پولیو افغانستان کی جانب سے پھیل رہا ہے اور سرحد کے اطراف میں پڑوسی ملک کے لوگوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے جارہے ہیں۔ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق روٹری انٹرنیشنل کے وفد کے ساتھ ملاقات میں وزیراعظم نے کہا کہ ’افغانستان کے شہریوں کی سرحد پار نقل و حرکت کی نگرانی کے لیے خصوصی انتظامات کیے جارہے ہیں‘۔وزیراعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ ملک سے پولیو کا خاتمہ حکومت کی سب سے بڑی ترجیح ہے اور حکومت اس بیماری سے لڑنے کے لیے تمام اقدامات اٹھا رہی ہے۔پولیو کے خاتمے کے لیے کام کرنے والی تنظیم روٹری انٹرنیشنل کے وفد کی وزیراعظم سے ملاقات میں ان کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا بھی موجود تھے۔

Advertisements
Sponsored by Al-Muslim Schools

معاون خصوصی نے تنظیم کو حکومت کی جانب سے پولیو کے خاتمے کے لیے کے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا اور بتایا کہ 5 سال تک کی عمر کے 40 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا کہ جاری مہم کے دوران ایک لاکھ سے زائد سیکیورٹی اہلکاروں جبکہ ڈھائی لاکھ پولیو ورکرز نے حصہ لیا۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت اس بیماری سے نجات پانے کے لیے تمام ممکنہ وسائل استعمال کرے گی اور پاکستان-افغان سرحد کے پار لوگوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے اقدامات کیے جارہے ہیں . بعدازاں روٹری انٹرنیشنل کے وفد نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات کی جنہوں نے پولیو کے خاتمے کے تنظیم کی کاوشوں کو سراہا۔ملاقات میں آرمی چیف نے پاکستان میں صحت اور پولیو وائرس کے خلاف جنگ سے متعلقہ امو زیر بحث آئے اور آرمی چیف نے پاکستان سے پولیو کے خاتمے کے لیے روٹری انٹرنیشنل کی خدمات کی تعریف کی۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں