صوابی کے مختلف علاقوں سے تین منشیات فروش گرفتار

صوابی (ترجمان ڈسٹرکٹ‌پولیس)تورڈھیر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئےموٹرسائیکل کے ذریعے منشیات سمگل کرنیکی کوشش ناکام بنا کر ملزم کے قبضے سے3141گرام چرس برآمد کر لی.تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تورڈھیر سب انسپکٹر افتخار شاہ نے جہانگیرہ صوابی روڈ پر ناکہ بندی کر رکھی تھی کہ اسی دوران ایک مشکوک موٹرسائیکل کو بعرض چیکنگ روک کر موٹرسائیکل کے سیٹ کور سے 3141 گرام چرس برآمد کرلی.مزید تفتیش کرتے ہوئے پتہ چلا کہ ملزم کا نام اسماعیل تھا جو کہ ضلع کوہستان سے تعلق رکھنے والاتھا. سمگلر اسماعیل حال جلبئی کو گرفتار کرکے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔جبکہ ایک ملزم سجاد سکنہ تورڈھیر کو گرفتار کرکے ایک پستول بمع کارتوس برآمد کرلی۔

Advertisements
Sponsored by Rehman Medical Center

ایک اور واقع میں ایس ایچ او یارحسین سب انسپکٹر آصف اللہ خان نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزم آصف سکنہ کالوخان کو گرفتار کرکے قبضہ سے 2020گرام چرس برآمد کیا گیا. جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی. ڈی پی او صوابی عمران شاہد نے اس حوالے سے اپنے فیس بک پیچ پر پیغام دیا ہے کہ منشیات فروشوں‌کے خلاف مزید بھی جاری رہ گی.

اپنا تبصرہ بھیجیں