وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کا سنٹرل پولیس آفس پشاور کا دورہ

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک)سنٹرل پولیس آفس آمد پر آئی جی پی خیبرپختونخوا اور دیگراعلی حکام نے وزیراعلی کا استقبال کیا اور پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ وزیراعلی نے یادگار شہدا پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ وزیراعلی نے سی پی او میں اعلی قیادت کے اجلاس کی صدارت کی جس میں وزیراعلی کو صوبے میں سیکیورٹی اور پولیسنگ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلی نے E-Roznamcha اور E-FIR کا بھی افتتاح کیا۔ بعدازاں وزیراعلی نے خیبرپختونخوا پولیس کے بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران اور جوانوں میں نقد انعام اور توصیفی اسناد تقسیم کیئے.

Advertisements
Sponsored by Rehman Medical Center

اپنا تبصرہ بھیجیں