حالیہ دنوں صوابی پولیس میں‌بڑے پیمانے پر ردوبدل

صوابی (مانیٹرنگ ڈیسک) حالیہ دنوں صوابی پولیس میں بڑے پیمانے پر ردوبدل جاری ہے. اس سلسلے میں سب سے پہلے ایس ایچ او کالوخان حاجی محمد خان اور ایس ایچ او چھوٹا لاہور جواد خان کو معطل کرکے لائن حاضر کر دیے. تاہم بعد میں‌ فیاض خان کو ایس ایچ او کالوخان تعینات کیا گیا. ایس ایچ او فیاض خان کا تبادلہ تھانہ یارحسین سے تھانہ کالوخان کیا گیا. جس کے باعث آصف اللہ کو ایس ایچ او یارحسین تعینات کرایا گیا.
ایس ایچ او کالوخان کی تبدیلی کے علاوہ چھوٹالاہور کے ایس ایچ جواد خان کی جگہ سب انسپکٹر شفیق احمد ایس ایچ او چھوٹا لاہور تعینات کر دیاگیا. یاد رہے کہ سب انسپکٹر شفیق احمد کا ضلع نوشہرہ سے ٹرانسفر ہوگیا جبکہ انہوں نےاس سے پہلے ایلیٹ فورس کمانڈ،ایس ایچ او گدون اور دیگر تفتیشی شعبات میں ڈیوٹی سر انجام دی ہے۔ مزید یہ کہ ایس ایچ او پرمولی جہاد علی کو بھی لائن حاضر کروا کر ان کی جگہ سلطان محمود کو ایس ایچ او پرمولی تعینات کر لیا گیا.
کالوخان،پرمولی، یارحسین اور چھوٹا لاہور کے ایس ایچ اوز کے تبادلے کے علاوہ ڈی ایس پی رڑز اعجاز خان آبازئی کا بھی تبادلہ کیا گیا اور ان کی جگہ علامہ اقبال کو ڈی ایس پی رزڑ تعینات کیا گیا.

Advertisements
Sponsored by Orbit School and College

اپنا تبصرہ بھیجیں