ضلع صوابی کے چاروں تحصیلوں میں کشیمر ریلیاں نکالی گئی

صوابی (صوابی ٹائمز نیوز)پانچ فروری کوملک بھر کی طرح ضلع صوابی کے چاروں تحصیلوں صوابی. ٹوپی. رزڑ . چھوٹا لاھور سیمت مختلف یونین کونسلوں میں ریلیاں نکالی گئی.چاروں تحصیلوں میں ٹی ایم ایز ایلکاروں نے ریلیاں نکالی مختلف سکولوں میں تقاریب کا انعقاد ہوا صوابی میں ڈپٹی کمشنرشاھد محمود.ڈی پی او صوابی عمران شاھد کی قیادت میں ریلی نکالی گئی ڈی سی آفس سے امن چوک صوابی تک ایڈشنل اسسٹنٹ کمشنر صوابی عظمٰی مکرم کی قیادت میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے حوالےسے مرکزی ریلی نکالی گئ اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس کے علاوہ ہر تحصیل میں بھی ضلعئ انتظامیہ کی سربراہی میں ریلیوں اور تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ریلیوں میں سکول کے بچوں ،سماجی کارکنان ، تاجر براداری اور صوابی انتظامیہ کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ شرکإ نے بینرز اور جھنڈے اٹھے رکھے تھے جس پر کشمیریوں کے حق میں اور بھارت کے ظلم کے خلاف نعارے درج تھے۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوۓ مقررین نے کہا کہ کشمیریوں کے ساتھ ہونے والی ظلم کا اقوام متحدہ کو نوٹس لینا چاہۓ اور مسٸلہ کشمیر کو کشمیریوں کے امنگوں کے مطابق حل کرنا چاہۓ۔پاکستان مسلم لیگ ضلع صوابی کے صدر شیرازخان. پاکستان تحریک انصاف کے عاقب اللہ. جے یو آئی ف مولانا فضل علی حقانی. اور دیگر سول سوسائٹی کے زیراھتمام بھی ریلیاں نکالی گئ.پاکستان تحریک انصاف پشاور ریجن کے نائب صدر بلنداقبال خان ترکئ ،پاکستان تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی عاقب اللہ اور دیگر نےصوابی امن چوک میں یوم یکجہتی کشیمر کے موقع پر خطاب بھی کئے

Advertisements
Sponsored by Al-Muslim Schools

اپنا تبصرہ بھیجیں