تھانہ کالوخان پولیس نے سرقہ شدہ گاڑیاں برآمد کر کےملزم کو گرفتار کر لیا

رزڑ(صوابی ٹائمز نیوز) تھانہ کالوخان پولیس نے سرقہ شدہ گاڑیاں برآمد کر کےملزم کو گرفتار کر لیاتفصیلات کے مطابق کل رات مدعی سے ٹیکسلا جمیل آباد میں ایک موٹر کار نمبری AAK-126اسلام آباد مہران برنگ سفید سرقہ ہوا تھا،جوکہ معلومات کے مطابق صوابی کے علاقے تھانہ کالوخان میں کہیں پارک ہونا بیان ہوا۔جس پر ڈی پی او صوابی نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے گاڑی کو ٹریس اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے مقامی پولیس کو ٹاسک سونپا ،تشکیل شدہ ٹیم زیر نگرانی *ڈی ایس پی رزڑ علامہ اقبال ،ایس ایچ او کالوخان انسپکٹر محمد فیاض خان ،انٹی کارلفٹنگ سیل انچارج سب انسپکٹر ناظم خان ،ڈی ایس بی انچارج عامر خان* بمع دیگر پولیس نفری نے اپنی محنت اور جدید پولیسنگ کی بدولت دیہہ کرنل شیر کلے محلہ سراج پورہ کے رہائشی مراد علی کے حجراہ سے برآمد کرکے ملزم مراد علی کو گرفتار کیا گیا جبکہ ایک اور سرقہ شدہ گاڑی مہران گاڑی کو برآمد کی گئی۔گاڑی کی سرقہ کے رپورٹ تھانہ ٹیکسلہ میں بھی درج رجسٹرڈ ہے۔اسی طرح چیسس کی کٹی ہوئی پلیٹس اور دیگر اوزار بھی برآمد کیے گئے ہیں ،جو کہ کسی بھی سرقہ شدہ گاڑی کا حصہ ہے،اور اسی طرح ملزم بالا نے گاڑیوں کو ٹمپر کرنے کے لیے مختلف اوزار بھی پولیس نے برآمد کیا،ملزم مراد علی کے خلاف تھانہ کالوخان میں 411مقدمہ درج رجسٹرڈ ہوکر مزید تفتیش جاری ہیں ،دوران تفتیش ملزم بالا نے دوسرے ساتھی کا نام اگل دیا جسکی گرفتاری کے لیے سرتوڑ کوشش جاری ہیں۔۔۔

Advertisements
کیٹاگری میں : رزڑ

اپنا تبصرہ بھیجیں