صوابی پولیس نے منشیات برآمد کر کےملزمان کو گرفتار کر لیا

صوابی(کرائمزرپورٹر) صوابی پولیس نے بھاری مقدار میں چرس اور اسلحہ بر آمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈی ایس پی صوابی جانزادہ خان کی قیادت میں ایس ایچ او صوابی سب انسپکٹر فاروق خان نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش احسان اللہ سکنہ باجا اور ضیاء الرحمن سکنہ پنج پیر کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بالترتیب 5407اور 5015 یعنی مجموعی طور 10422گرام اور ساتھ ہی ضیاء الرحمن سے ایک عدد کلاشنکوف ایک عدد پستول بمع میگزین اور کارتوس برآمد کیے گئے

Advertisements

اپنا تبصرہ بھیجیں