ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا بعیر رجسٹریشن موٹر سائیکلوں کے حلاف اپریشن

صوابی (صوابی ٹایمز نیوز) ڈپٹی کمشنر صوابی شاہد محمود کی ہدایت پر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آ فیسر اور پولیس نے رجسٹریشن کے بعیرموٹر سائیکلوںکو سرکاری تحویل میں لے لیا ۔ضلعی انتظامیہ نے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر اور پولیس کے ہمراہ کاروائی کر تے ہوئے بغیر رجسٹریشن کے موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کو سرکاری تحویل میں لے لی گئیں جبکہ آٹھ موٹر سائیکلز کو رجسٹر کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کے طرف سے ضلع صوابی میں بغیر قانونی نمبر پلیٹ لگانے والے تمام گاڑیوں کے خلاف بروز جمعہ دفعہ 144نافذ کی گئی۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر صوابی شاہد محمود کی ہدایت پر شاہ منصور اور ٹوپی کے مقام پر چیک پوسٹ قائم کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر صوابی محمدصحیب بٹ نے محکمہ ایکسائز کے آفسر اور ضلعی پولیس کے تعاون سے شاہ منصور میں جبکہ ٹوپی میں نائب تحصیلدار ارشد اور انسپکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے بغیر نمبر والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی کی۔شاہ منصور میں 35موٹر سائیکل کو جبکہ ٹوپی میں 7 موٹر سائیکلز کو نمبر پلیٹ نہ ہونے پر سرکاری تحویل میں لے لی گئیں۔ڈپٹی کمشنر صوابی نے غیر قانونی نمبر پلیٹ کے موٹر سائیکل اور گاڑیوں کے مالکان کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں کو جلد از جلد محکمہ ایکسائز کے ساتھ رجسٹر کر کے اصلی رجسٹریشن پلیٹ لگا لیں بصورت دیگر سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ سرکاری تحویل میں لی گئی موٹر سائیکلوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی اوررجسٹریشن کے بعد متعلقہ مالکان کے حوالے کیا جائے گا۔ بغیر رجسٹریشن کی گاڑیوں و موٹر سائیکلوں کے خلاف کریک ڈاون جاری رہے گی۔

Advertisements
Sponsored by Shayan Bakers

اپنا تبصرہ بھیجیں