سیکیورٹی نہ ملنے کے باعث لیڈی ہیلتھ ورکرز کا پولیو پلانے سے انکار

پرمولی (صوابی ٹائمز نیوز)تحصیل رزڑ کے علاقہ پرمولی میں لیڈی ہیلتھ ورکرز نے پولیو ویکسین پلانے سے انکار کر دیا .گزشتہ روز دو لیڈی ہیلتھ ورکرز کے قتل کے بعد علاقہ رزڑ کے لیڈی ہیلتھ ورکرز نے 40دن تک پولیو ویکسین پلانے سے انکار کیا ہے اس سلسلے میں موضع پرمولی کے بی ایچ یو کے سامنے لیڈی ہیلتھ ورکرز نے اپنا احتجاج ریکارڈ کرتے ہوئے کہا کہ پولیو ویکسین پھلانا ہمارے ڈیوٹی میں شامل نہیں جب تک ظالم کو اس کی ظلم کی سزا نہیں ملتی ہم ڈیوٹی نہیں کریں گے.انہوں نے مزید کہا کہ خوف و حراس کے اس حالت میں جبکہ سیکیورٹی بھی نہ ہونے کے برابر ہے ہم اپنی زندگی کو داو پر نہیں لگا سکتے.انہوں نے مزید مطالبہ کیا کہ جب تک ہمیں فُل پرووف سیکیورٹی اور سی سی ٹی وی کیمرے انسٹال نہیں کئے جاتے ہم وپلیو ڈیوٹی نہیں کریں گے.اس موقع پرانہوں نے یہ بھی کہا کہ واقع کے تین دن گزرنے کے باوجود ہم سے کسی نے پوچھا تک نہٰیں بلکہ اُلتہ ہمیں زبردستی ڈیوٹی کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے .

Advertisements
Sponsored by Rehman Medical Center

اپنا تبصرہ بھیجیں