پاکستان میں 2018 کے مقابلہ میں سال 2019 میں کرپشن میں اضافہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کرپشن کے خاتمے کے لیے کام کرنے والے بین الاقوامی ادارے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کرپشن پر اپنی سالانہ عالمی رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق پاکستان میں سال 2018 کے مقابلہ میں سال 2019 میں کرپشن میں اضافہ ہوا ہے اور پاکستان تین درجے نیچے چلا گیا۔جرمنی کے شہر برلن سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کی حکومت کی طرف سے کرپشن کے خاتمے کے لیے کوششوں کے دعوؤں کے باوجود سال 2019 میں پاکستان تین درجے تنزلی کے بعد زیادہ کرپٹ ملکوں کی رینکنگ میں 120 نمبر پر چلا گیا ہے۔واضح رہے کہ سال 2018 میں پاکستان اس رینکنگ میں سے 117ویں نمبر پر تھا۔رینکنگ کے مطابق دس سالوں میں پہلی بار پاکستان کا کرپشن پرسیپشن انڈکس (سی پی آ ئی) سکور کم ہو کر 32 پر آ گیا ہے جو کہ 2018 میں 33 تھا.

Advertisements
Sponsored by Shayan Bakers

اپنا تبصرہ بھیجیں