پانی میں کمی سے تربیلا بجلی گھر کے 14 پیداواری یونٹ بند ہو گئے

تربیلا ( صوابی ٹائمز نیوز)تربیلا ڈیم میں پانی میں کمی سے تربیلا بجلی گھر کے 14 پیداواری یونٹ بند ہو گئے۔ تین یونٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں ۔ یونٹوں کی بندش سے بجلی کی پیداوار میں کمی ہوگئی، تربیلا بجلی گھر میں بجلی کی پیدا وارمزید کم ہو کر ایک سو 65میگاواٹ پر آگئی۔ تربیلا ڈیم کی ڈیلی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تربیلا ڈیم سے پانی کے کم اخراج کیوجہ سے تربیلا بجلی گھر میں بجلی کی پیداوار میں مزید کمی آگئی ہے۔تربیلا بجلی گھر کے 14پیداواری یونٹ بند ہو گئے ہیں صرف تین پیداواری یونٹ بجلی پید ا کر رہے ہیں جن سے ایک سو65میگاواٹ بجلی حاصل ہو رہی ہے ۔تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد 20ہزار تین سو کیوسک ہے جبکہ ڈیم سے پانی کا اخراج بھی آمد کے مطابق کیا جا رہا ہے

Advertisements
Sponsored by Modern Bakers

اپنا تبصرہ بھیجیں