رواں سال موسم سرما طویل ہوسکتا ہے، محکمہ موسمیات

اسلام آباد (صوابی ٹائمز نیوز)محکمہ موسمیات کی جانب سے ایک پیش گوئی میں کہا گیا ہے کہ موسم سرما رواں سال طویل ہوسکتا ہے۔ترجمان محکمہ موسمیات انجم نظیر کے مطابق عام طور پر موسم سرما 15فروری تک ہوتا ہے، رواں سال موسم سرما 15فروری سے آگے تک جاسکتا ہے۔ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق فروری میں بارشوں کے دو سے تین سلسلے آسکتے ہیں جبکہ رواں ہفتے مغربی ہوائوں کا ایک اور کمزور سسٹم بلوچستان اور بالائی علاقوں کو متاثر کرسکتا ہے۔ترجمان کیمطابق مغربی ہوائو ں کا سسٹم رخصت ہونے کے بعد سردی کی شدت میں پھر اضافے کا امکان ہے جبکہ کراچی میں سردی کی ایک اور لہر 27 جنوری کو آسکتی ہے۔ 27 سے 29 جنوری کے دوران شہر میں درجہ حرارت 10 تک گرسکتا ہے۔

Advertisements
Sponsored by Islamia School and College

اپنا تبصرہ بھیجیں