شیر گڑھ پولیس نے بند گھروں سے چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا

مردان (صوابی ٹائمز نیوز) تھانہ شیر گڑھ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بند گھروں سے چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ اس کے قبضے سے مال مسروقہ برآمد کر لیا.
ڈی پی او مردان سجاد خان کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کردہ خصوصی احکامات کے پیش نظر تھانہ شیر گڑھ پولیس نے بند گھروں سے چوری کرنے والا ملزم شبیر ولد شیر خان سکنہ ربنواز بانڈہ کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم نے دوران انٹاروگیشن اپنے جرم کا اعتراف کر تے ہوئے ان کی نشاندہی پر مدعی مقدمہ غلام سردار ولد سردار سکنہ لوئر دیر حال ربنواز بانڈہ کی عدم موجودگی میں انکے تالہ گھر سے چوری کئے گئے دو عدد موبائل فونز اور 35ہزار نقد رقم برآمد کر کے پابند سلاسل کیا گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Advertisements

اپنا تبصرہ بھیجیں