کھیلوں کے میدان کو آباد رکھنا ضلعی حکومت کی اولین ترجیح ہے – احد یوسف

کھیلوں کے میدان کو أباد رکھنا ضلعی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی تعاون سے ہونے والے کرکٹ ٹورنامنٹ مردان سپر لیگ ً کے انتظامات کو مزید بہتر بنانے کیلۓ ڈپٹی کمشنر مردان عابد وزیر کی ہدایت پر ایڈشنل اسسٹنٹ کمشنر مردان احد یوسف نے مردان سپورٹس کمپلکس کا دورہ کیا۔

Advertisements
Sponsored by Modern Bakers

اس موقع پر ایس پی آپریشن مشتاق خان اور ایم ایس ایل کے چیرمین عزیز خان بھی موجود تھے۔ احد یوسف نے ریجنل سپورٹس آفیسر کو گراٶنڈ انتظامات مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی ۔ ایڈشنل اسسٹنٹ کمشنر نے ایس پی آپریشن مشتاق خان کے ساتھ ٹورنامنٹ کی سیکورٹی کے بارے میں تفصیلاََ گفتگو کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں