صوابی،سماج ومعاشی رجسٹری کے تحت بی آئی ایس پی سروے روک دیا گیا

پشاور(نمائندہ خصوصی)خیبر پختونخوا میں قومی سماجی ومعاشی رجسٹری کے تخت بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سروے روک دیا گیا ہے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے خیبر پختون خوا کے ہزاروں مستحق خاندانوں کو نکال دیا گیا ہے.پاکستان کے دیگر صوبوں میں این ایس ای آر کے تخت گھر گھر سروے مکمل کیا گیا صوبے کے بائیس اضلاع میں گھر گھرقومی خوشحالی سروے کیلئے غیر سرکاری تنظیم ایس آر ایس پی (سرحد رورل سپورٹ پروگرام) کوزمہ داری تفویض کی گئی ایس آر ایس پی نے اگست2019سے تمام اضلاع کیلئے دفاتر قائم کئے سوشل موبلائزیشن، اینومریٹرزاوردیگر سٹاف کو ہائیر کیا ساتھ ہی تربیتی مراحل سے بھی گزارا تاکہ سروے کیلئے ٹیبلٹس کیو آر کوڈ تک جاری کئییکم اکتوبر سے سروے شروع ہونا تھا لیکن نامعلوم وجوہات کی بنیادپرسروے کے عمل کوروک دیا گیا ہے اور تاحال سروے کیلئے کوئی لائحہ عمل شروع نہیں کیا اس کے ساتھ جڑے صحت کارڈ کا عمل بھی پورے صوبے میں روک دیا گیا صرف پرانے کارڈوں پر گزارا کیا جارہا ہے اس میں بھی لوگوں کو کوئی فائدہ نہیں جب کہ باقی تمام صوبوں میں سروے ہوجانے کی وجہ سے احساس پروگرام کیساتھ جوڑ دیا گیا ہے

Advertisements
Sponsored by Rehman Medical Center

اپنا تبصرہ بھیجیں