اسسٹنٹ کمشنر مردان گل بانو نے مردان سٹی میں مختلف بازاروں کا دورہ کیا

مردان (ترجمان ڈپٹی کمشنر) ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد خان وزیر کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر مردان گل بانو نے مردان سٹی میں مختلف بازاروں کا دورہ کیا. اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے ٹی ایم اے و واٹر سنیٹیشن سروسز کمپنی کے اہلکاروں کے ہمراہ مختلف بازاروں میں نکاسی آب کے مسائل کے ہوالے سے تفصیلی معائنہ کیا اورراستوں میں رکاوٹ ڈالنے اور نالوں پر تجاوز کرنے والوں کو نوٹسسز جاری کر دئیے بصورت نالوں پر ست تجاوزات ختم کرنے کیلئے جلد کاروائی کی جائیگی۔

Advertisements
Sponsored by Shayan Bakers

اپنا تبصرہ بھیجیں