چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کاظم نیاز خان نے تخت بھائی کھنڈرات کا دورہ کیا

مردان (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کاظم نیاز خان نے تخت بھائی کھنڈرات کے تفصیلی دورہ کے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی اور مرکزی حکومت نے سیاحت کی فروغ کیلئے ٹھوس اور قابل عمل اقدامات کئے ہیں۔ جسکی وجہ سے دنیا بھر کے سیاحوں نے پاکستان کا رخ شروع کردیا ہے۔ خیبر پختونخوا بدھ مت کی تاریخ میں اھم حثیت رکھتاہے۔ اور ضلع مردان پرانے اثار کے حوالے سے مصر کے بعد دنیا بھر میں دوسری اھمیت اختیار کرگیا ہے۔ ھم دنیا بھر کے سیاحوں کو دعوت دیتے ہے۔ کہ یہاں اکر پرامن اور صاف ستھرے ماحول سے لطف اندوز ہوجائیں ۔حکومت پرانے اثار کی حفاظت ترجیحی بنیادوں پر کرکے سیاحوں کو بہتر سہولیات فراھم کررہی ہے۔ اس موقع پر کمشنر مردان ڈویژن مطہر زیب خان ،ڈاریکٹرجنرل ڈاکٹر عبدالصمد ارکیالوجی خیبر پختونخوا ،ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد خان وزیر،ڈی پی او مردان سجاد خان،پی ایس او ٹو چیف سیکریٹری، ایڈشنل ڈپٹی کمشنر نیک محمد،اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی ثوبیہ ضیاء ۔ٹی ایم او تخت بھائی ، ایکس ای۔این بلڈنگ سمیت صحافی اور دیگر اعلیٰ سرکاری حکام بھی موجود تھے۔ انھوں نے بتایا کہ پاکستان پرامن ملک ہے۔ اس میں سیاحوں کی دلچسپیوں کے لئے اھم مقامات ہے۔ خاص کر مزہب کے عقیدے کی بنیاد پر سیاحت اھم حیثیت احتیار کرگیا ہے۔ اور پاکستان میں محتلیف مزاہب کے تاریخی مقامات پر دنیا بھر کے سیاحوں کی نظریں لگی ہوئی ہے۔ اور کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے شروع ہی دن سے سیاحت کی فروغ اور پرانے اثار کی حفاظت کے ساتھ ساتھ سیاحوں کو بہتر سہولیات فراھم کرنے کی کوشیشوں میں مصروف ہے۔ انھوں نے کہا کہ مرکزی ۔صوبائی حکومت اور دیگر متعلقہ ادارے سیاحوں کو بہتر سے بہتر سہولیات کیلئے سرگرم عمل ہے۔ پرانے اثار ہمارے قومی اثاثے ہیں۔ انکی حفاظت کیلئے حکومت ٹھوس اور قابل عمل اقدامات کررہیں۔ کیونکہ غیر ملکی سیاح ھمارے لیئے قابل احترام مہمانان ہیں۔

Advertisements
Sponsored by Rehman Medical Center

اپنا تبصرہ بھیجیں