انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی کی نوشہرہ آمد

نوشہرہ (صوابی ٹائمز نیوز) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی کی ضلع نوشہرہ آمد۔اس موقع پر پولیس کے چاک چوبند دستے نے سلامی دی۔ آئی جی یی نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اورشہداء کے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کیلئے دُعا کی۔انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی نے کلین اینڈ گرین پاکستان شجر کاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی مردان شیر اکبر خان، ڈی آئی جی اسپیشل برانچ قاضی جمیل الرحمن اور دیگر پولیس افسران بھی اُنکے ہمراہ تھے۔

Advertisements
Sponsored by Wirasat Ishtihar

ڈی پی او نوشہرہ کاشف ذوالفقار نے نوشہرہ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ آئی جی پی خیبرپختونخوا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی ڈیوٹی خدمت خلق کی ہے۔پولیس تھانوں میں عوام کو سہولت فراہم کرتے ہوئے عزت اور احترام کے ساتھ پیش آئیں اور اپنے رویوں میں بہتری لائیں۔ پولیس فورس فیلڈ میں اپنی پروفیشنل کارکردگی میں مزید بہتری لائیں اور عوام کو ہر ممکن حد تک انصاف فراہمی کو یقینی بنائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں