مردان پولیس کا منشیات فروش عناصر و سمگلروں کے توڑ کاروائیاں جاری

مردان (ترجمان ضلعی پولیس) تھانہ تحت بھائی پولیس نے مشہور منشیات فروش خانشیر ولد گلشیر سکنہ جھانگیرکالونی پاتے کلاں کو گرفتارکرکے اسکے قبضہ سے 02 کلوگرام سے زائد چرس برآمد ہوکرملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیاگیا۔ اس کےعلاوہ تھانہ شیخ ملتون پولیس نے تعلیمی اداروں میں منشیات سمگل کرنے والے بین الاضلاعی منشیات سمگلر کو دھر لیا جبکہ گرفتارمنشیات سمگلر سے تین کلو گرام سے زائد چرس اور 82گرام نشہ آور گولیاں برآمدکرکےگاڑی قبضہ میں‌لے لی.

Advertisements
Sponsored by Islamia School and College

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سجاد خان کی خفیہ اطلاع پر تھانہ شیخ ملتون پولیس نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے افغانستان سے تعلق رکھنے والے حال میر پور ایبٹ آباد میں رہائش پزیربین الاضلاعی منشیات سمگلر احمد جان ولد انعام گل کو دوران ناکہ بندی دھر لیا، گرفتار ملزم کے قبضے سے موٹر کار نمبری LET-2050 مہران کے خفیہ خانوں میں چھپائے گئے تین کلوگرام سے زائد چرس اور 82گرام نشہ آور گولیاں از قسم (Ecstay Pills) برآمد ہو کر ملزم نے سر سری انٹاروگیشن کے دوران پولیس کو بتایا کہ یہ نشہ آور گولیاں اور منشیات مختلف اضلاع کے تعلیمی اداروں بالخصوص ضلع ایبٹ آباد میں طلباء کے ساتھ باقاعدہ سوشل نیٹ ورک کے ذریعے روابط قائم کرنے کے بعد ان کو مہیا کرتا ہوں، شیخ ملتون پولیس نے ملزم کے خلاف مروجہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جبکہ گرفتار ملزم سے تفتیش جاری ہے جس سے مزید اہم انکشافات بھی متوقع ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں