شیراز اکرم باچا کے ڈیرہ پر صوابی چیمبر آف کامرس اینڈ‌انڈسٹری کا اجلاس

رزڑ (صوابی ٹائمز نیوز) شیراز اکرم باچا کے ڈیرہ پر صوابی چیمبر آف کامرس اینڈ‌انڈسٹری کا اجلاس منعقد کیا گیا. اس اجلاس میں فیڈریشن آف پاکستان کے الیکشن برائے سال 2020 کے سلسلے میں بزنس مین پینل پاکستان کے وفد نے سینٹر غلام علی کی قیادت میں شرکت کی. وفد کے ہمراہ قیصر خان داؤد زئی، عبدالرحمان، فضل الٰہی، عدنان جلیلاور عاطف نے شرکت کی.
صوابی چیمبر آف کامرس اینڈ‌انڈسٹری کی جانب سے شیراز اکرم باچا، اعجاز اکرم باچا، فضل رحیم جدون، فقیر رحمان جدون، لعل شیر جدون، محمد رحیم جدون، پیر مدثر شاہ، جاوید اختر، محمد بابر ہمایون، محمد اسرار نے چیمبر کے بانی صدر محمد زاہد شاہ کی قیادت میں شرکت کی اور بزنس مین فورم کے لئے فیڈریشن کے الیکشن میں‌نیک خواہشات اور حمایت کا اعلان کیا.

Advertisements
Sponsored by Modern Bakers

اپنا تبصرہ بھیجیں