سیف ٹیکسٹائیل ملز کے ورکرز کو تین مہینوں کی تنخواہ ابھی تک نہیں ملی

گدون (صوابی ٹائمز نیوز) گدون انڈسٹریل سٹیٹ روڈ‌نمبر 5 پر واقع سیف ٹیکسٹائیل ملز نے اپنے ورکروں‌کو تین مہینوں کی تنخواہ ابھی تک نہیں دی ہے. لیبر ڈیپارٹمنٹ کو اس کے خلاف نوٹس لینا چاہئے.
تفصیلات کے مطابق سیف ٹیکسٹائیل ملز کے ورکروں کا صوابی ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تین مہینے ہو گئے اور مزدوروں کو ابھی تک تنخواہ نہیں ملی. جس کی وجہ سے ان کے لئے گھر چلانا مشکل ہوگیا ہے. مزدوروں نے لیبر ڈیپارٹمنٹ‌سے اس کے حوالے سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے. علاوہ ازیں‌گورنمنٹ کی طرف سے منظور شدہ تنخواہ کی بجائے کم اجرت پر ان سے کام لیا جارہاہے.

Advertisements
Sponsored by Islamia School and College

سیف ٹیکسٹائیل ملز کے ورکرز کو تین مہینوں کی تنخواہ ابھی تک نہیں ملی” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں