صوابی ٹائمز میں مارکیٹنگ اور نیوز کاسٹر کی آسامیاں خالی ہیں

صوابی ٹائمز 2007 سے مسلسل شائع ہونے والا ضلع صوابی کا واحد اخبار اور صوابی کے لوگوں کی آواز کی طور پر کام کر رہا ہے. اگست 2019 میں صوابی ٹائمز نے پرنٹ میڈیا کے بعد ڈیجیٹل دنیا میں بھی قدم رکھ دیا ہے اور لوگوں میں‌کافی مقبولیت حاصل کر رہا ہے.
اپنی اس کاوش کو آگے بڑھانے کے لئے صوابی ٹائمز کو مختلف شعبوں میں‌ ضلع صوابی سے تعلق رکھنے والے تجربہ کار افراد (مرد اور خواتین) کی ضرورت ہے. جس کی تفصیل درج ذیل ہے.

Advertisements
Sponsored by Rehman Medical Center

1. گرافگ ڈیزائینرز (صرف مرد حضرات)
2. ویڈیو ایڈیٹرز (صرف مرد حضرات)
3. اینکر پرسنز (مرد اور خواتین)
4. کیمرہ مین (صرف مرد حضرات)
5. نیوز رپورٹرز (مرد اور خواتین)
6. مارکیٹنگ ٹیم (صرف مرد حضرات)
7. آفس بوائے (شاہ منصور آفس صرف مرد حضرات)

اس کے علاوہ ہمیں ضلع صوابی کے ہر ویلج کونسل سے ایک نمائندے کی ضرورت ہے. جو اپنے علاقے کے خبروں سے ادارے کو آگاہ کریں. ساتھ ہی ضلع صوابی کے ہر تحصیل سے ایک بیورو چیف کی ضرورت ہے.

دلچسپی لینے والے خواتین و حضرات اپنا بائیو ڈیٹا ہمیں ای میل کے ذریعے بھیج سکتے ہیں یا پھر ہمارے مرکزی دفتر مال لارہ، نواں کلی میں ہفتہ تا جمعرات جمع کروا سکتے ہیں. آپ لوگ ہمارے ذیلی آفس شاہ منصور میں بھی رابطہ کر سکتے ہیں.
شارٹ لسٹڈ لوگوں‌کو انٹرویو کے لئے شاہ منصور آفس میں آنا پڑے گا.
منتخب لوگوں کو ان کی قابلیت اور تجربے کی بنیاد پر تنخواہ دی جائے گی. تنخواہ کے علاوہ دیگر مراعات بھی دیں جائیں گی.

ای میل: email@swabitimes.pk
واٹس ایپ: 03189136510

اپنا تبصرہ بھیجیں