گورنمنٹ ڈگری کالج کوٹھا کے سٹاف اور طلباء کا ٹوپی بازار میں احتجاجی ریلی

ٹوپی(صوابی ٹائمز نیوز) گورنمنٹ ڈگری کالج کوٹھا کے سٹاف اور طلباء کا ٹوپی بازار میں احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گی. ریلی کا مقصدکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے خلاف اپنی آواز دنیا تک پہنچانا تھا. کشمیر میں بھارتی لاک ڈاون، اور بھارتی فوج کی جبر و تشدد کیخلاف کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کےلیے گورنمنٹ ڈگری کالج کوٹھا کے پرنسپل نے ریلی کی قیادت کی. اس موقع پر پروفیسر نورالحق اور دیگر نے خطاب کیا، انڈیا کے جبر و تشدد کے خلاف زبردست نعرے بازی کی گئی۔ طلباء نے پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے، جس پر کشمیر جل رہا ہے، کشمیریوں کا قتل عام بند کردو، لاک ڈاون ختم کردو، کشمیریوں کو جینے دو کے نعرے درج تھے.

اپنا تبصرہ بھیجیں