انجمن تاجران شیوہ اڈا کا درپیش مسائل کے حوالے سے اجلاس

نوانکلی(صوابی ٹائمز نیوز) انجمن تاجران شیوہ اڈا تحصیل رزڑ کے صدر شاہی روان کے زیر صدارت کابینہ ممبران کی میٹنگ منعقد ہوا جس میں انجمن تاجران شیوہ اڈا کو درپیش مسائل اور حاجی شارستان صاحب کے گودام میں چوری کے متعلق کابینہ ممبران کو بریف کیا گیا ۔ چوکیداروں کی غفلت پر تمام چوکیداروں کو وارننگ دیا گیا اور کابینہ نے صوابی روڈ پر چوکیداروں کو بڑھانے کی منظوری دی ۔ الیکش کمشنر تواب خان کے استعفیٰ پر بات ہوئی ، جس کیلئے کابینہ ممبران نےنئے الیکشن کمشنر کیلئے حاجی وھاب خان کا نام متفقہ طور پر پیش کیا گیا ۔

Advertisements
Sponsored by Rehman Medical Center

اپنا تبصرہ بھیجیں