نامعلوم افراد نے نواں کلی کے رہائشی نوجوان احمد کو قتل کر دیا

تھانہ کالوخان(کرائمزرپورٹر)تھانہ کالوخان کے حدود میں ایک نوجوان کو نا معلوم افراد نے قتل کر کے لاش ویرانی میں پھینک دی تفصیلات کے مطابق نواں کلی کے رہائشی احمد ولد سردار کو کسی نےفون کر کے گھر سے باہر بلا لیا جو کہ رات گئے تک واپس نہیں آیا تو اُس کے گھر والوں کو فکر لاحق ہوئی اس دوران لاش کی اتم چوکئی کے قریب اُس کی شناخت احمد کے نام سے ہوئی جس کو نا معلوم افراد نے تشدد کے بعد گولی مار کر قتل کردیا تھا پولیس تھانہ کالوخان نے ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی اس سے ایک دن پہلے نئے تعینات شدہ ڈی ایس پی نے سلیم خان میں نا معلوم افراد کے ہاتھوں عمر رسیدہ مقرب خان با با کے قتل پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پولیس فنگر فرینٹس یاجسم پر ملزم کے بال یا کسی بھی طرح کی نشان سے ملزم کی شناخت کروا سکتی ہےایسے میں نواں کلی میں غریب نوجوان احمد کے قتل کے ملزمان کی شناخت کیا ہو سکے گی ؟

Advertisements
Sponsored by Islamia School and College
کیٹاگری میں : رزڑ

اپنا تبصرہ بھیجیں