فری لانسنگ کیا ہے؟ – حیات اکبر

اس سے پہلے کہ ہم اس بات پر چرچا کریں آپ لوگوں کے ساتھ ایک بات واضح کرنا چاہتا ہوں کہ یہ تحریر صرف اور صرف آپ لوگوں کی رہنمائی کے لئے ہے. اس کو جزوی طور پر اپنی پیشہ وارانہ زندگی میں‌استعمال کرنے سے آپ لوگوں کی کسی بھی نقصان کا نہ تو ادارہ اور نہ ہی مصنف ذمہ دار ہے. بات کو کہیں اور لے جانے کہ بجائے سیدھا اپنی تحریر پر آتے ہیں. فری لانسنگ اصل میں انگریزی زبان کا لفظ کا ہے جو کہ شائد بیشتر قارئین کے لئے نیا ہو، کیونکہ کچھ عرصہ پہلے تک اس لفظ کا نہ تو ہماری زندگی اور نہ ہی شائد ہماری دنیا سے کوئی تعلق تھا، اس کا مطلب ہے آن لائن پیسے کمانا. اب کچھ لوگ گھر میں بیٹھ کر کماتے ہیں‌یا پھر مخصوص جگہ پر اپنا سیٹ اپ بنا کر یا تو خود یا پھر لوگوں سے کام کروا کر پیسے کماتے ہیں.
آج سے کوئی دس پندرہ سال پہلے فری لانسنگ کا کوئی وجود نہیں تھا لیکن تیزی سے بڑھتی ٹیکنالوجی اور شائد پیسے بچانے کے چکر میں‌لوگ اس طرف مائل ہونے لگے، اور آج 2019 میں فری لانسنگ مکمل طور پر ایک انڈسٹری کی شکل اختیار کر چکا ہے اور شائد ہمیں اپنے آس پڑوس میں ہر دوسرے بندے سے سننے کو ملتا ہے کہ وہ آن لائن پیسے کماتا ہے. کچھ لوگوں کو سن کر تعجب ہونے لگ جاتا ہے کہ ایسا کیسے ممکن ہے؟ ایسے ہی کچھ سوالات کے جوابات لکھنے کے لئے مجھے یہ کالم لکھنے کی ضرورت محسوس ہوئی. اور میری کوشش رہے گی کہ اس سلسلے کو آگے تک بڑھاؤں اور اس انڈسٹری کے سب علم جو گزشتہ دس سالوں میں میں نے سیکھا ہے وہ آپ لوگوں کے ساتھ شئیر کروں.
جیسا کہ میں لکھ چکا ہوں کہ فری لانسنگ آن لائن پیسے کمانے کو کہتے ہیں تو آپ لوگوں کے ذہن میں سب سے پہلے یہی سوال پیدا ہوگا کہ پیسے کماتے کیسے ہیں، یا پھر دوسرے لفظوں میں اگر بولا جائے تو کیا کام کر کے پیسے کمائے جاتے ہیں؟ جیسا کہ میں پہلے بھی بتا چکا ہوں کہ فری لانسنگ ایک انڈسٹری ہے مکمل طور پر، تو انڈسٹری میں ہر قسم کا کام بھی ہوتا ہے. جو بھی کام آپ لوگ اپنی روزمرہ زندگی میں کرتے ہیں وہی کام آپ لوگ آن لائن کر کے پیسے کماتے ہیں. جیسا کہ؛
اگر آپ استاد ہیں کسی بھی مضمون کے تو آپ آن لائن پڑھا کر پیسے کماتے ہیں.
اگر آپ ایک بہترین باورچی ہیں تو آپ اپنی پکوان کو آن لائن بیچ کر پیسے کماتے ہیں.
اگر آپ بہترین مصنف ہیں تو آپ آن لائن کالمز اور آرٹیکلز لکھ کر پیسے کماتے ہیں.
اگر آپ گرافک ڈیزائنر ہیں تو آپ یہی کام آن لائن کرکے پیسے کما سکتے ہیں.
مختصراََ یہ کہ آپ اپنی کوئی بھی سکلز کو آن لائن استعمال کرکے پیسے کما سکتے ہیں. کون سے کام کہاں کرنے ہیں اور کیسے کرنے ہیں اس کے لئے یہ تحریر کچھ زیادہ لمبی ہو جائے گی، مگر میں اپنی کوشش کروں گا کہ ایک ایک کر کے سارے پہلو آپ لوگوں کے ساتھ وقتاََ بوقتاََ شئیر کرتا جاؤں، مگر فی الحال میرا مقصد آپ لوگوں کے ساتھ فری لانسنگ کے بنیادی علم شیئر کرنا ہے تاکہ آپ لوگ مکمل طور پر اسے جان سکیں. جیسا کہ میں نے بتا دیا کہ فری لانسنگ میں آپ وہ سب کچھ کر سکتے ہو جو آپ روزمرہ زندگی میں کرتے ہو، تو یہاں سوال پیدا ہوتا ہے کہ کس کے لئے کروں‌اور کیوں کروں؟ اور اس کی ضرورت کیوں‌پیش آئی؟
آج سے کوئی دس پندرہ سال پہلے جب انٹرنیٹ اپنی پروان چڑھنے لگا تو بہت سے لوگوں پر اپنا کاروبار اور شائد تحاریر یا پھر اپنے ہنر دنیا کو دکھانے کا بھوت بھی سوار ہونے لگا مگر ایسا کرنے ان کے اپنے بس کا کام نہیں تھا، جیسا کہ میں اس زمانے میں ویب ڈیولپمنٹ‌سیکھ رہا تھا تو میری یہی کوشش تھی کہ جو کچھ میں بنا رہا ہوں لوگ ایسے دیکھ بھی سکیں. اس کے لئے مجھے ایک مارکیٹنگ والے بندے کی ضرورت پڑھی مگر میں ذاتی طور پر کسی کو نہیں جانتا تھا لہٰذہ مجھے آن لائن کسی کی سروسز کی ضرورت پڑی، اور میں نے اپنا کام آن لائن دنیا کے دوسرے کونے میں بیٹھے ایک شخص سے کروا لیا. اسی طرح اگر کسی کو اپنا کاروبار آن لائن بڑھانا تھا تو اسے ایک پیشہ وارانہ ویب سائٹ کی ضرورت پڑ جانی تھی جو کہ وہ خود تو کر نہیں سکتا تھا اور نہ ہی اس کے آس پڑوس میں ایسا کوئی ملتا جو یہ کام اسے کروا کے دیتا اس لئے اسے بھی آن لائن کسی اور کونے میں بیٹھے شخص کی ضرورت پڑ جاتی. اسی طرح فری لانسنگ ایک انڈسٹری کی روپ میں سامنے آنے لگی، اور آہستہ آہستہ اس میں دنیا کے شعبے جگہ لیتے رہے. اس طرح سب لوگوں کا کام آسانی سے ہونے لگا اور شائد کم پیسوں میں ہی ہونے لگا، کیونکہ کام کرنے والا کے کچھ خاطر خواہ خرچے تو ہوتے نہیں تھے، بس جب دل کیا جتنا کیا کام کیا.
لوگوں کی اسی ضرورت پیش نظر کچھ ویب سائٹس ایسی بن گئی جس نے ایسے لوگوں کو ایک ہی چھت کے نیچے جمع کرنا شروع کیا. اب جس کو جو کام کروانا ہوتا وہ اسی ویب سائٹ‌پر اپنا ایک اشتہار لگاتا اور تفصیلاََ ت لکھ دیتا کہ اسے کیا کچھ چاہئے اور اس کے پاس اس کام کے لئے پیسے کتنے ہیں؟ اس کے برعکس جس جس کو وہ کام کرناآتا تھا وہ اسے پیغام بھیج دیتے اور اپنا سارہ کچھ فائنل کرواتے. وہی ویب سائٹ‌دونوں کے بیچ میں ایک بارگین کا کام کرتی اور دونوں سے ایک خاص مقدار میں کمیشن وصول کرتی. اس طرح فری لانسنگ مزید پروان چڑھنے لگی اور آج حالات سب کے سامنے ہیں کہ ہر دوسرا بندہ اپنا کام آن لائن کروا بھی رہا ہے اور کر بھی رہا ہے. مگر پھر بھی ایک سوال ہم لوگوں کو پریشان کئے جاتا ہے کہ ان کو پیسے ملتے کیسے ہیں. بھائی جیسے آپکا کوئی اپنا آپ کو باہر کی ملک سے یا پھر ملک کے اندر سے پیسے بھیج سکتا ہے ویسے ہی فری لانسنگ میں آپ کو پیسے مل سکتے ہیں آپ کے بینک کے ذریعے یا پھر ای-کرنسی کے ذریعے جس کا ذکر ہم اپنے کسی اور بلاگ یا آرٹیکل میں کریں گے.
مگر یہاں ایک بات بتانا ضروری ہے، جیسا کہ ہماری حقیقی دنیا میں ہمارے ساتھ آئے دن ہاتھ ہوتا رہتا ہے، ایسے ہی کچھ لوگ آن لائن بیٹھ کر بھی ہماری اسی مجبوری کا فائدہ اٹھا کر ہمیں لوٹنے کی کوشش کرتے ہیں. یا پھر ہمیں زیادہ کا لالچ دے کر ہم سے ہمارا وہ کم بھی چیننے کی کوشش کرتے ہیں اور ہم لوگ بھی ان کی باتوں میں آکر بعد میں فری لانسنگ کو کوستے رہتے ہیں. فری لانسنگ باالکل ایک حقیقت ہے اور کوئی بھی انسان اپنے سکلز کو بروئے کار لاکر اس سے کمائی کر سکتا تھا مگر ضرورت اس بات کی ہے کہ سب سے پہلے ہم ایسے حقیقی ویب سائٹس اور لوگوں کو جانیں، کوئی بھی کام کہیں پر بھی شروع کرنے سے پہلے اس کے بارے میں معلومات اکٹھی کریں. اور یہی معلومات آپ کو وقت کے ساتھ دینے کی بھرپور کوشش کروں گا. آپ اپنے سوالات نیچے کمنٹس سیکشن میں‌پوچھ سکتے ہیں. یا پھر میرے فیس بک پیج پر مجھے جوائن بھی کر سکتے ہیں.

Advertisements
Sponsored by Al-Muslim Schools

2 تبصرے “فری لانسنگ کیا ہے؟ – حیات اکبر

  1. بہت اچھا انڈسٹری مجھے بہت پسند آ یا اور اس انڈسٹری جو بھی آنلائن کام ہو تے ہیں سب کام بہت اچھے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں