پچھلے دوہفتوں سےعیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور مسلسل آنکھ مچھو لی سے صوابی کے عوام پریشان

ہصوابی( رپورٹرصوابی ٹائمز) پچھلے دو ہفتوں سےواپڈا نے بجلی کی آنکھ مھچو لی سے عوام کو پریشان کرنا شروع کر دیا ہے، ، بجلی کی مسلسل بریک ڈاون اور عیر اعلانیہ آنکھ مچھو لی سے الیکڑانک آلات جل رہے ہیں عیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور وولٹیج کی کمی بیشی کو عوام نے حکومت کی ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام کی زندگی کو اجیر ن بنا رکھا ہے بجلی کی بندش اور مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکال دی ہیں عوام نےمطالبہ کیا کہ بجلی کی ناروا بریک ڈاون اور لوڈ شیڈ نگ کو حتم کیا جائے کیونکہ بجلی کی ناروا اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، کم وولٹیج،بلوں کی تقسیم کے غلط طریقہ کار، غیر قانونی جر مانوں نے عوام کو پریشان کر رکھا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں