صحت انصاف کارڈ حاصل کرنے ہیلپ لائن نمبر 080089898 پر رابط کریں

صحت کارڈ کے متعلق ضروری معلومات
1. صحت کارڈ کیسے بنایا جائے؟
جواب:
بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام نے 2010 میں ایک سروے کیا تھ اس میں جن کے پاورٹی سکور 22 یا اس سے نیچے ایا تھا حکومت نے ان کے لئےصحت کارڈ دینے کا فیصلہ کیا. محکمہ صحت نےاس سکور کے بنیاد پر صحت کارڈ بنائےجسمیں کسی قسم کی اقرباء پروری نہیں کی جاتی.

Advertisements
Sponsored by Shayan Bakers

2. کیا مجھے صحت کارڈ مل سکتا ہے؟
جواب:
اپ 8500 پر اپنا اپنا شناختی کارڈز مسیج کے زریعے بھیج دے اپکو بتایا جائے گا کہ اپ صحت کارڈ کیلئے اہل ہے یا نہیں. اگر اہل ہیں تو صحت کارڈ تقسیم کرنے والے سنٹرز/مرکز جو ہر ضلع میں واقع ہیں وہاں سے اپکو مل جائے گا.

3. کیا صحت کارڈ بنانے کیلئے کسی کو سفارش کرنے یا کسی کو پیسے دینے کی ضرورت ہیں؟
جواب:
صحت کارڈ بنانے کیلئے نہ تو کسی قسم کی سفارش کی ضرورت ہے اور نہ کسی قسم کی فیس یا پیسے دینے کی ضرورت ہے, لہذا اگر اپ سے کوئی پیسے مانگے تو فورا ہیلپ لائن پر رپورٹ کریں.

4. صحت کارڈ پر علاج کے دوران کونسے سہولیات دی جاتی ہیں؟
جواب:
صحت کارڈ پر علاج کے دوران ضروری ٹیسٹ, دوائیاں اور گھر کیلئے 5 دن کی دوائی بلکل فری دی جائیگی. ڈلیوری/یا آپریشن کے زریعے بچہ پیدا ہو تو مریض کو کرایہ کی مد میں ایک ہزار روپے نقد دئیے جاتے ہیں. نیز ایم.ار.ائی, سی.ٹی.سکین. یا ہڈی ٹوٹنے والے مریضوں کیلئے راڈ فری فراہم نہیں کی جاتی ہے. مریض اگر دو دن سے زیادہ ہسپتال میں داخل ہو تو دوسرے دن سے اسکو 250 فی دن تین دن تک بھی دیئے جائینگے.

5.ایک صحت کارڈ پر خاندان کے کتنے افراد اور کون کون علاج کر سکتے ہیں؟
جواب:
ایک صحت میں خاندان کے زیادہ سے زیادہ 8 افراد شامل ہوسکتے ہیں. ایک عورت کے نام پر صحت کارڈ ہو تو اسکا شوہر, غیر شادی شدہ بچے اور اگر شوہر کے نام پر ہو تو بیوی اور غیرشادی شدہ بچوں کا علاج ہوسکتا ہیں.

6. صحت کارڈ پر علاج کرنے کیلئے کونسے لوازمات پورے کرنے ہونگے؟
جواب:
صحت کارڈ پر علاج کرنے کیلئے صحت کارڈ اور متعلقہ فرد کا شناختی کارڈ اور مریض کا شناختی کارڈ یا فارم ب ہونا لازمی ہے.
مزید معلومات یا شکایت کیلئے اپ ہیلپ لائن پر دفتری اوقات میں رابطہ کرسکتے ہیں.
۔ خیبر پختونخواہ کے تمام افراد کوصحت انصاف کارڈ دیا جائے گا۔
ہیلپ لائن نمبر 080089898

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں